میرا اسپتال میں داخل، ڈاکٹروں کا آپریشن کا مشورہ

میرا اسپتال میں داخل، ڈاکٹروں کا آپریشن کا مشورہ

دبئی: لالی وڈ اسٹار میرا کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

فلم اسٹار میرا فی الحال دبئی کے امریکن اسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹرز نے اداکارہ میرا کے خون کے مختلف ٹیسٹ کیے ہے۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے میرا کو آپریشن کا مشورہ دیا ہے لیکن شام تک ٹیسٹ کے نتائج موصول ہونے کے بعد ڈاکٹر حتمی فیصلہ کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ فلم اسٹار میرا نے معدے میں درد کی شکایت کی تھی جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا نے جلد میں بھی جلن محسوس ہونے کی شکایت کی ہے۔

اداکارہ میرا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند دن پہلے ہی امریکا کے دورے سے واپس آئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ کئی دن سے درد محسوس کررہی تھی مگر مصروفیت کے باعث بیماری پر توجہ نہ دے سکیں۔ انھوں نے پرستاروں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

دبئی میں بسی پاکستانی کمیونٹی کے کئی سماجی رہنماؤں نے اسپتال میں فلم اسٹار میرا کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: