dunya today

منی لانڈرنگ: ایان کے بعد صوفیا

ڈالر گرل ماڈل ایان علی کے بعد اداکارہ صوفیا مرزا بھی منی لانڈرنگ کا الزام کی زد میں آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلد منی لانڈرنگ کے حوالے سے مزید اداکارائوں کے نام سامنے آنے کا امکان ہے۔

ایف آئی اے لاہور نے صوفیا مرزا منی لانڈرنگ کیس میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ماورہان خان تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز احمد، انسپیکٹر نئیر الحسن اور سب انسپیکٹر سعید علی عارف تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاء ون ضیاء اسلام ٹیم کی قانونی معاونٹ کریں گے۔

کمیٹی کو صوفیا مرزا منی لانڈرنگ کیس کی جلد تحقیقات کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ایف آئی اے لاہور کو نیب نے صوفیا مرزا کے خلاف تحقیقات کا خط لکھا تھا۔

نیب کو صوفیا مرزا کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی درخواست موصول ہوئی تھی۔

درخواست گزار نے الزام لگایا تھا کہ صوفیا مرزا سپیشل کلائنٹس کو لڑکیاں سپلائی کرتی ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: