dunya today

کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ایندھن بنانے والی ٹیکنالوجی متعارف

امریکی ماہرین نے ایک نئی ٹیکنالوجی وضع کی ہے جس کے تحت ماحول دشمن اور عالمی تپش کی وجہ بننے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو مائع ایندھن میں آسانی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ اگر یہ طریقے کار تجارتی پیمانے پر کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ کیمیائی صنعتوں پر بھی انقلابی اثرات مرتب کرے گا۔

اس ٹیکنالوجی میں فارمک ایسڈ تیار ہوتا ہے جس کو متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ہیوسٹن میں واقع رائس یونیو رسٹی کےماہرین نے اس طر یقے کو تیار کیا ہے۔

اس نئ طر یقے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ روایتی تدابیر سے ہٹ کر ہے جو عام طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ ختم کرنے کے لیے نمک کے محلول جیسے مائع الیکٹرو لائٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔

بعدازاں نمکیات میں توانائی جمع کی جاتی ہے لیکن اس عمل میں فارمک ایسڈ کا گاڑھا سوپ بن جاتا ہے۔

نئی ٹیکنالوجی میں مائع کی جگہ ٹھوس الیکٹرولائٹ استعمال کیے گئے ہیں، جس میں بسمتھ نامی دھات سر فہرست ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بڑی مقدار میں ایندھن میں بدلا جاسکتا ہے ۔

ابتدا ء میں جو تجربات کیے گئے ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں ایندھن کی شر ح 42 فی صد تک حاصل کی گئی ہے ۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: