dunya today

حکومتی قرض 33 ہزار 23 ارب سے بڑھ گیا

مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے جولائی 2019 میں 1237 ارب روپے قرض لیا جس کے بعد جولائی کے اختتام پر حکومتی قرضوں کا حجم 33 ہزار 23 ارب روپے ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق مجموعی قرضوں میں مقامی قرض 22 ہزار 12 ارب روپے ہے، حکومت کا بیرونی قرض گیارہ ہزار 11 ارب ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ایک سال میں 8333 ارب روپے قرض لیا ہے۔

جولائی 2018 میں حکومتی قرضوں کا حجم ساڑھے 24 ہزار ارب روپے تھا، بیرونی قرضوں کی روپے میں مالیت فی ڈالر 163 روپے سے نکالی گئی ہے۔

جولائی میں مقامی سطح پر 1280 ارب روپیہ قرض لیا گیا، جولائی میں 43 ارب کی غیر ملکی قرض کی ادائیگی کی گئی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: