dunya today

عمرہ ویزے آن لائن کرنے کی ہدایت

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کو آئندہ عمرہ پیکیج فیس اپنے وطن میں ہی ادا کرنی ہو گی۔

وزارت حج کے مطابق تمام کمپنیوں اور اداروں کو عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق عمرہ زائرین کو پہلے سعودی عمرہ کمپنی کے غیر ملکی ایجنٹ اور پھر عمرہ پیکیج کا انتخاب کرنا ہو گا، عمرہ پیکیج مطلوبہ خدمات اور سعودی عرب کے دو طرفہ ٹکٹ نمبر پر مشتمل ہو گا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: