dunya today

بسوں میں بھی بھارتی فلموں پر پابندی

موٹروے پولیس نے مسافر بسوں میں بھارتی فلمیں چلانے پر پابندی عائد کردی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بھارتی فلموں، نفرت انگیز، مذہبی انتشار یا غیراخلاقی مواد پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ یہ اقدام پاک بھارت کشیدہ صورتحال اور عوام کی جانب سے شکایات پراٹھایا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ پابندی سے متعلق تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

واضح رہےکہ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت ملک بھر کے سینما گھروں میں پہلے ہی بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی عائد کرچکی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: