dunya today

سعودی عرب کی بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے

سعودی عرب میں دو بڑی آئل فیلڈز پر ڈرون حملے کیے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری آئل کمپنی کی دو آئل فیلڈز پر ڈرون حملوں سے آئل فیلڈز میں آگ لگ گئی جس سے فضا میں دھوئیں کے بادل چھاگئے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ ایک ڈرون حملہ آرمکو کمپنی کے بڑے آئل پروسیسنگ پلانٹ عبقیق اور دوسرا مغربی آئل فیلڈ خریص پر کیا گیا جب کہ حملے کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں حملوں کا ذمہ دار یمن کے حوثی باغیوں کو ٹھہرایا جارہاہے تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے اب تک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے جب کہ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حملے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا جائے گا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: