dunya today

طورخم بارڈر:وزیراعظم کا دورہ اچانک ملتوی

وزیراعظم عمران خان نے جمعے کی شب آخری لمحات میں پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کا دورہ ملتوی کردیا۔

وزیراعظم کو پاک افغان سرحد کے 24 گھنٹے فعال رہنے کا باضابطہ افتتاح کرنا تھا جس کے لیے آج (ہفتے کے روز) ان کا دورہ طے کیا گیا تھا، مذکورہ دورہ اب 18 ستمبر کو ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ دورہ وزیراعظم کی اسلام آباد میں سخت مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جولائی سے اب تک تیسری مرتبہ افتتاحی تقریب ملتوی کی گئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا منصب سنبھالنے کے بعد سے طورخم کی جانب یہ پہلا دورہ تھا جس کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اور صوبائی پولیس کے بہترین 70 دستوں سمیت اضافی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورے کے پیشِ نظور گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے بارڈر کراسنگ بند کردی گئی تھی جبکہ پولیس نے لنڈی کوتل بازار بھی بند کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

اس حوالے سے عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ امیگریشن ڈپارٹمنٹ، نیشنل لاجسٹک سیل اور کسٹم عملے کے اراکین کو ہفتے کے روز بارڈر پر ہونے والی تقریب کے موقع پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اسی سلسلے میں صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان نے گزشتہ روز بارڈر کراسنگ پر موجود طبی سہولیات کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ صحت کی سیاحت کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان طورخم طبی مرکز میں فلٹر پلانٹ کا بھی افتتاح کریں گے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: