dunya today

طاہر القادری کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالر علامہ طاہر القادری نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان انہوں نے لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

طاہر القادری نے کہا کہ انہوں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ فیصلہ انہوں نے لاہور میں اپنے حالیہ قیام کے دوران کیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں طاہر القادری نے کہا ان کی جماعت کی ورکنگ کونسل، فیڈرل کونسل اور تھینک ٹینک سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس ریٹائرمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

طاہر القادری نے اپنی سیاست میں واپسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ ملکی سیاست میں واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی چیئرمین شپ سے بھی علیحدہ ہورہے ہیں، اپنے بیٹوں میں سے کسی کو پارٹی کی کمان نہیں دیں گے، اس کا فیصلہ پارٹی کی شوریٰ کرے گی۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قانونی جنگ جاری ہے اور وہ جاری رہے گی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: