dunya today

علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیم خان کی مسلسل غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے۔

عدالت نے 30 ستمبر تک علیم خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی جس سے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

اس کیس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما نامزد ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: