بھارت میں کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، رابی پیرزادہ

بھارت میں کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، رابی پیرزادہ

گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی ہوں۔

خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے بھارتی فلم میں کام کرنے کے معاہدے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی جانب سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں ہیں ۔

رابی پیزادہ نے کہا ہے کہ ان حالات میں جب بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ایسے میں کس طرح بھارت کے کسی پراجیکٹ میں کام کرنے کا سوچ بھی سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ پاکستان کا کوئی بھی فنکار بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر جاری بربریت کے خاتمے تک پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔

رابی پیزادہ نے بھارتی پراجیکٹ میں کام کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے مخالفین سازشیں کرتے ہیں مگر میں ایسے لوگوں کیلئے دعا کر تی ہوں کہ اللّٰہ انہیں نیکی کی ہدایت دے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: