چائے والا کی فلم نگری سے ڈھابے پر واپسی

چائے والا کی فلم نگری سے ڈھابے پر واپسی

ایک تصویر کی بدولت راتوں رات شہرت کی بلند یوں پر پہنچنے والا ارشد المعروف چائے والا کا نام سبھی کو یاد ہوگا۔ نیلی آنکھوں اور پرکشش شخصیت کے باعث ڈھابے سے نکل کر ماڈلنگ ريمپ تک پہنچنے والے اسلام آباد کے ارشد آج کل پھر چائے کے ڈھابے پر نظرآرہے ہیں۔

چکا چوند روشنیوں سے ڈھابے تک کے دوبارہ سفر کی وجہ جاننے کیلئے ارشد چائے والا سے خصوصی گفتگو کی گئی۔

بطور ریمپ پر جلوے بکھیرنے اور فلم سائن کرنے کے بعد دوبارہ چائے بنانے سے متعلق ارشد کا کہنا تھا کہ شوٹنگز ساتھ ساتھ جاری ہیں۔ وہ کام بھی کر رہا ہوں لیکن چائے میری پہچان ہے جسے کبھی چھوڑ نہیں سکتا۔ ’’چائے ‘‘ کے نام سے ایک گانا بھی کیا ہے جو محرم کے بعد ریلیز کیا جائے گا۔

دسمبر میں ارشد کی فلم ’’ٹوئنٹی فور آورز‘‘ ریلیز ہوگی جس میں اپنے کردار سے متعلق ارشد کا کہناتھا کہ میرا کردار فوج کے ایجنٹ کا ہے۔ فلم کی کہانی ابھی نہیں بتاؤں گا۔

مستقبل کے ارادے بتاتے ہوئے ارشد نے کہا کہ اچھے لیول پر مختلف شہروں میں چائے کیفے کھولنے کا ارادہ ہے ، میں ہرشہر میں اپنا کیفے بنانا چاہتا ہوں جس کیلئے کسی اچھے پارٹنر کی ضرورت ہے جو کہ میرے ساتھ کیفے کا آغاز کرسکے۔ یہ ڈھابہ میرا اپنا نہیں نہ پہلے والا اپنا تھا۔

ارشد نے بتایا کہ پرستارڈھابے پرآکرتصاویر اورویڈیوز بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں تو انہیں منع نہیں کرسکتا کیونکہ یہ ان کا پیار ہے۔ مشہور ہونے کے بعد بھی میری شخصیت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ غروراور تکبر کبھی نہیں کیا ، نہ ہی کرسکتا ہوں۔

دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے ارشد کا کہنا تھا کہ میں بالکل بھی چائے پینے کا شوقین نہیں ہوں۔ شوٹ کے دوران دیگر افراد کیلئے چائے بھی بنادیتا ہوں اور تعریفیں سننے کو ملتی ہیں۔

ڈھابے کی مزیدار چائے کے ذائقے کا راز کیا ہوتا ہے ؟ اس حوالے سے کوئی ٹپ پوچھنے پر ارشد نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سوری، یہ ایک راز ہے جو نہیں بتایا جاسکتا۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: