غصیلے مرغے نے مالکن کی جان لے لی

غصیلے مرغے نے مالکن کی جان لے لی

آسٹریلیا میں ایک مرغے نے غصے میں آکر اپنی مالکن کو چونچیں مار مار کر قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے جنوبی آسٹریلیا میں ایک 76 سالہ خاتون جب معمول کے مطابق صبح اپنے گارڈن میں پالتو مرغیوں کے انڈے اُٹھانے گئی تو خاتون کا پالتو مرغا شدید غصے میں آ گیا اور خاتون کی ٹانگوں میں چونچیں مار مار لہولہان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق خاتون شدید ذخمی ہوگئی اور بہت زیادہ خون بہہ جانے کی کی وجہ سے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کا مرغے کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے جانا ایک تارخی موت بن چکی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق پورسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ 76 سالہ خاتون کی ٹانگوں کی رگیں بھاگنے کے باعث پھول گئیں تھیں اور آپس میں الجھ جانے کی وجہ سے خون کے زیادہ دباؤ اور بہاؤ موت کا سبب بنا ۔

x

Check Also

ترکمانستان میں کورونا وائرس کا نام لینے پر بھی پابندی

ترکمانستان میں کورونا وائرس کا نام لینے پر بھی پابندی

وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان میں کورونا وائرس کے نام لینے پر بھی پابندی عائد کردی ...

%d bloggers like this: