آصف غفور کو ترقی نہ ملی

پاک فوج کے چار میجر جرنلز کی ترقی ہوئی تو تمام ٹوئٹر پر آصف غفور کے سپر سیڈ ہونے کا اعلان شروع ہو گیا۔

اس کی وجہ وکی پیڈیا پر موجود جرنیلوں کی لسٹ تھی۔ اس لسٹ میں پہلے آصف غفور 48 ویں نمبر پر تھے اور ان کے نیچے موجود 2 میجر جرنلز ترقی پانے والوں میں شامل تھے۔

اس کے بعد اچانک وکی پیڈیا پر لسٹ اپ ڈیٹ ہو گئی، جس میں آصف غفور کا نمبر 60 پر آ گیا۔

لسٹ اپ ڈیٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہوئی کہ وہ سپر سیڈ نہیں ہوئے،

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آصف غفور، ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے پہلے، جی او سی، رہ چکے ہیں یعنی وہ ڈویژن کمانڈر کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔


فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔

4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر ، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیاء شامل ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: