کربلا میں بھگدڑ، 31شہید

عراق کے مقدس شہر کربلا میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے دوران گزرگاہ کا راستہ گرگیا۔

ملبے تلے دبنے اور بھگدڑ مچنے سے اکتیس عزادار شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

عراق کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماتمی جلوس کے دوران میں گذرگاہ گرجانے سے بھگدڑ مچ گئی تھی۔وزارت نے سترہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کربلا میں یہ واقعہ ماتمی جلوس کے آخری سرے میں پیش آیا ہے جس سے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی اور بھگدڑ مچ گئی۔

کربلا میں دس محرم کے جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے اور عراق کے علاوہ دنیا کے دوسرے ملکوں سے بھی اہلِ تشیع اس جلوس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ عراقی حکومت نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: