وہ پھل جس کے قریب جانا سب کے بس کی بات نہیں

کیا آپ نے کبھی جنوب مشرقی ایشیا کے ایک مشہور پھل ڈیورن (durian) کو دیکھا یا اس کے بارے میں سنا ہے؟

درحقیقت یہ پھل اپنی بو کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اور اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ پھل کی بو کچھ ایسی ہے جیسے مردہ بلیوں کا ڈھیر پڑا ہو جبکہ 19 ویں کے ایک صحافی نے اس کے بارے میں لکھا تھا کہ اس پھل کو کھانا ایسا ہے جیسے اپنے احترام کی قربانی دینا۔

ہوسکتا ہے کہ اس پھل کی بو کسی مردہ جسم جیسی ہو مگر اس کی وجہ اس میں موجود خصوصی جینز ہیں جو سلفر کو بہت تیز رفتاری سے خارج کرتے ہیں۔

اس پھل کے حوالے سے ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ تھائی لینڈ، جاپان، ہانگ کانگ اور سنگاپور میں اس پھل کو لے کر ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹیکسیوں میں سفر کی اجازت نہیں۔

مگر اس پھل کی مدد سے چکن نگٹس بنا کر کھانے کا خیال آپ کو کس حد تک پسند آئے گا؟

جی ہاں چین میں معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ چین کے ایف سی نے ایسے نگٹس اپنے مینیو کا حصہ بنایا ہے جو کہ اس پھل سے ہی تیار کیے گئے ہیں۔

4 ٹکڑوں پر مشتمل ڈیورن چکن نگٹس لگ بھگ 12 چینی یوآن میں فروخت کیے گئے جارہے ہیں اور یہ بنیادی طور پر چکن نہیں کیونکہ ان نگٹس میں چکن نہیں بلکہ گرم ڈیورین پیسٹ بھرا جارہا ہے۔

چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو میں ایک صارف نے اسے پسند کیا گیا جبکہ ایک نے لکھا کہ ذائقے کی بو سے وہ بہت لطف اندوز ہوا۔


مگر چین مین ایک ویب سائٹ میں اس کے ریویو میں اس کے بارے میں لکھا گیا کہ یہ عام چکن نگٹ ہے جس میں ڈیورن کا ذائقہ کا بو شامل کردی گئی ہے، درحقیقت نگٹ کے باہر کا ذائقہ اتنا مضبوط ہے کہ طاقتور ڈیورن بھی اسے ہرانے میں ناکام رہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق ڈیورن کا ذائقہ اتنا مدھم ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے اسے ایسی مرغی سے تیار کیا گیا جسے ڈیورن کھاتے ہی مار دیا گیا۔

ویسے اس پھل سے نکلنے والی بو کسی جان لیوا گیس سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہے اور گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی کینبرا یونیورسٹی میں تو اس پھل نے ہلچل مچا دی تھی۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس کی بو کسی جان لیوا گیس سے ملتی جلتی ہے تو وہاں کسی نے مذاق میں اس پھل کو چھپا دیا تو یونیورسٹی کو گیس لیک ہونے کے شبہے میں خالی کرالیا گیا۔


فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو خالی کرایا اور پھر تلاش کے بعد انہوں نے دریافت کیا کہ جو بو عمارت میں پھیلی ہوئی ہے وہ درحقیقت پھل ڈیورن کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دوسری بار ہے جب اس پھل کے باعث کسی آسٹریلین یونیورسٹی میں افراتفری پھیل گئی ہو۔

کچھ عرصے قبل رائل میبلورن انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی میں بھی گیس لیک ہونے کی رپورٹ پر عمارت کو خالی کرایا گیا مگر وہ بھی اس پھل سے خارج ہونے والی بو کا نتیجہ تھا۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: