ڈینگی سے 1500 سے زائد افراد متاثر

ڈینگی سے 1500 سے زائد افراد متاثر

کراچی: محکمہ صحت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی وائرس نے 1500 سے زائد افراد کو اپنا نشانہ بنایا، ان متاثرین میں 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین شامل ہیں جب کہ متاثرین میں 20 سے 29 سال تک کے افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کراچی میں ڈینگی وائرس اب تک 7 افراد کوموت کا شکار کرچکا ہے۔

طبی ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے مچھر مار ادویات کا استعمال کریں، اپنے گھروں، گلیوں اور محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں جب کہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: