بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے،فواد چوہدری

پاکستان نہیں جانا،بھارت کی سری لنکن کرکٹرز کو دھمکیاں

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی سری لنکن کھلاڑیوں کودھمکی دینے کی خبریں آ رہی ہیں، بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے۔

فواد چوہدری نے سمجی رابظے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلا سےلےکرکرکٹ تک ہرمعاملے میں بھارت کی نفرت انگیزی انتہا پرہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان کی خبر رکھنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز سری لنکن کرکٹرزکو دھمکی دےر ہے ہیں کہ اگر سری لنکن کھلاڑی پاکستان گئےتووہ خودکو آئی پی ایل سےفارغ سمجھیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا کرنے پر بھارتی اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہئے.

x

Check Also

کوچ کیلئے انٹرویوز کی اندرونی کہانی

کوچ کیلئے انٹرویوز کی اندرونی کہانی

دو ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ذمے دار نے ویسٹ انڈیز کے سابق ...

%d bloggers like this: