خوبرو پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور امریکی گلوکار نک جوناس کی تصویر مقبول ہوگئی۔
ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف اداکارہ مہوش حیات اوربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جوناس یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کا میچ دیکھنے پہنچے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے نک جوناس کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے میچ میں نک جوناس سے ملاقات ہوئی ۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ سیمی فائنل میں نک جوناس اور میں رافیل نڈال کو سپورٹ کر رہےتھے۔
اداکارہ کی تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے گئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایک عرصے بعد نک جوناس کو خوش دیکھا ہے۔
نک جوناس کی اہلیہ پریانکا چوپڑا کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ پریانکا آپ اقوام متحدہ کے سفارتی اعزاز اور شوہر سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے نک جوناس بھی اپنی اہلیہ سے تنگ ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’نک جوناس ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ انہوں نے غلط ملک میں شادی کر لی۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’آج کوئی بہت ڈر کر گھر گیا ہوگا۔‘
امریکا کے شہر نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ڈیگو سچوارٹزمین کو شکست دی۔
رافیل نڈال نے فائنل میں روس کے ڈینیل مدویدو کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔