177 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی کیوں چلائی؟

177 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی کیوں چلائی؟

برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر میں پولیس نے کار ڈرائیور کو 177 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر پہلے گرفتار اور پھر فوری رہا کردیا گیا۔

برطانوی کاؤنٹی کیمبرج شائر کے گاؤں یاکسلے کے قریب موٹر وے پر سلور رنگ کی مرسڈیز 177 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھی جس پر پولیس نے گاڑی کا پیچھا کیا اور اسے روک لیا۔

پولیس کی جانب سے تیزرفتاری کی وجہ معلوم کرنے پر کار ڈرائیور نے حیران کن جواب دیا جس پر پولیس نے بھی اسے بغیر کسی جرمانے کے جانے دے دیا۔

کار ڈرائیور نے پولیس کو تیز رفتاری کی وجہ ’رفع حاجت‘ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے باتھ روم کی تلاش ہے۔

مقامی پولیس نے بھی اس واقعے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے جس پر طنز و مزاح کا سلسلہ جاری ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: