بھارتی قیادت کیلیے پاکستانی فضائی حدود بند

پاکستان نے بھارتی قیادت کےلیے فضائی حدود بند کردی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح اعلان کردیا۔

وزیر خارجہ کے مطابق بھارتی صدر نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی، بھارتی رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارتی قیادت کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچ گئے ہیں۔

وزارت خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے مابین ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی وفد کی قیادت چینی وزیر خارجہ مسٹر وانگ ژی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کررہے ہیں۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: