اکیڈمی آف لیٹرز میں آویزاں فیض، غالب، فراز و دیگر کی تصاویر ہٹا دی گئیں

فیض، غالب، فراز و دیگر کی تصاویر ہٹا دی گئیں

وہ شخصیات جنہوں نے پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، ان کی تصاویر ردی کی ٹوکری کی نذر ہو گئیں۔ یہ کوئی تاریخ بعید کی بات نہیں بلکہ عظیم شاعر فیض احمد فیض نے اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو تجویز دی تھی کہ پی اے ایل کے علاوہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے)، لوک ورثہ اور نیشنل بک فائونڈیشن جیسے اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ چند دن گزرے حکومت پاکستان کے ایک سیکرٹری درجے کے مغرور اور متکبر افسر نے اچانک ہی نہ صرف فیض احمد فیض بلکہ اسد اللہ خان غالب، احمد فراز اور دیگر معروف شعراء کی آویزاں تصاویر پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز سے ہٹاتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم کی تصاویر آویزاں رہنے دینے کا حکم جاری کر دیا۔ لوگ اس کی وجوہ جاننے کا حق رکھتے ہیں۔ ایسے انتظامی احکامات موجودہ حکومت کو پریشان اور شرمندہ کرنے کے لئے جاری ہوئے ہیں؟ جن سے ادبی حلقوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ ملک میں لاکھوں ادب و شاعری کے مداحوں کے دل ٹوٹے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیکرٹری لسانیات اور ثقافت میں پی ایچ ڈی ہیں۔ مشہور شاعرہ اور ادیب کشور ناہید جو ادب و ثقافت کی دنیا میں بین الاقوامی شہرت کی حامل ہیں۔ انہوں نے وفاقی سیکرٹری کے اقدام

پر صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیکرٹری کے اقدام کو سمجھ سے بالاتر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں جسے نظر انداز کر دیا جائے اور مطالبہ کیا کہ اس کی باقاعدہ تحقیقات ہونی چاہئے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: