کراچی: نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر پھیلانے والے 2 ملزم گرفتار

کراچی: نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر پھیلانے والے 2 ملزم گرفتار

کراچی میں لڑکیوں کی نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر پھیلا کر بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے کامیاب ایکشن کرتے ہوئے شہر قائد میں لڑکیوں کی نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر پھیلا کر انہیں بلیک میل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان موبائل فون سے ویڈیو بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرتے تھے اور ان سے پیسے لیتے تھے۔

نمائندہ جنگ ثاقب صغیر کی رپورٹ کے مطابق ایک ملزم کے موبائل سے مزید لڑکیوں کی نازیبا تصاویر بھی ملی ہیں۔

ملزمان اس سے پہلے بھی کئی لڑکیوں کو بلیک میل کر کے پیسے وصول کر چکے ہیں، ایف آئی اے نے ملزمان کا 3 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: