مرید کے میں تین سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بعد میں بوری میں بند کر کے مردہ حالت میں بچی کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا
مریدکے سٹی کی آبادی حسن پارک پرانا نارنگ روڈ سے تین سالہ بچی کو اغوا کر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر مردہ حالت میں بوری میں بند محلہ کے پلاٹ میں پھینک دیا گیا۔
کچرے کے ڈھیر سے نیم مردہ بوری بند بیٹی ملنے پر والدین دماغی توازن گنوا بیٹھے۔
کمسن بچی عائشہ تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ھے کہ جمعرات کے دن بارہ بجے کے قریب پرانا نارنگ روڈ حسن پارک مریدکے شہر کے رہائشی محنت کش فرحان کی تین سالہ بیٹی عائشہ گلی میں کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہو گئی۔
جسے رات دس بجے تک والدین اہل محلہ کے ہمراہ ڈھونڈ تے رہے کہ گھر سے تیسری گلی کے خالی پلاٹ کچرے کے ڈھیر سے ایک بوری بند ملی جسے دیکھا گیا تو والدین کے ہوش آڑ گئے۔
بوری میں خون میں لت پت انکی بیٹی تھی جسے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر مردہ حالت میں بوری میں بند محلہ کے پلاٹ میں پھینک دیا ۔
کمسن عائشہ کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کر دیا جہاں سے اسے انتہائی تشویشناک حالت میں لاہور میو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
قصور میں زینب سے ملتی جلتی واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے والدین کا کہنا ہے انکی کسی سے دشمنی نہ ہے۔