معروف اداکار عابد علی انتقال کرگئے، ان کی اہلیہ نے تصدیق کر دی ہے۔
ورسٹائل اداکارعابد علی جگر کے عارضے کے میں مبتلا تھے اور 2ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
گزشتہ چند روز سے اداکار عابد علی کی حالت تشویشناک تھی
ان کے انتقال نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو سوگوار کردیا ہے۔
دو روز پہلے سوشل میڈیا پر رات گئے افواہیں گردش کرنے لگی تھیں کہ پاکستان کے نامور اداکار عابد علی چل بسے جس کی تردید کرتے ہوئے ان کی بیٹی راہمہ علی نے درخواست کی تھی کہ جھوٹی خبریں نہ چلائیں۔
اداکارہ و گلوکارہ راہمہ علی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا کہ عابد علی حیات ہیں اور انشاءاللہ رہیں گے اور اس وقت اسپتال میں سو رہے ہیں۔
راہمہ علی نے جھوٹی افواہوں پر درخواست کی خدارا غلط خبریں نہ چلائیں جب تک زندہ ہیں رہنے دیں۔
واضح رہے کہ عابد علی گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صاحبزادی کے مطابق شدید علالت کے باعث ڈاکٹرز نے عابد علی کی صحت یابی کو تقریباً ناممکن قرار دے دیا ہے۔
تاہم گزشتہ روز عابد علی کی دونوں بیٹیوں نے والد کی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے سب سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
اداکار عابد علی 80 اور 90 کی دہائی سے کئی مقبول ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ‘پیاس’، ‘دوریاں’، ‘دشت’، ‘مہندی’، ‘دیار دل’ اور دیگر شامل ہیں۔