رؤف کلاسرا کس مٹی کے بنے ہیں؟

رؤف کلاسرا کس مٹی کے بنے ہیں؟

صبح سے رات تک ٹویٹر پر حکومت کی اصل پوزیشن عوام کو بتانے والے اینکر پرسن اور ہم نیوز سے وابسطہ رؤف کلاسرا سرگرم نظر آتے ہیں۔ رات ہوتی ہے تو ٹی وی چینلز پر حکومت کی ناقص کارکردگی کاپول کھولتے نظر آتے ہیں۔

رؤف کلاسرا کا شمار ان صحافیوں میں ہوتا ہے جو بغیر کسی تحقیق اور ثبوت کے بغیر بات نہیں کرتے۔

رؤف کلاسرا کس مٹی کے بنے ہیں؟

آج جب ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نظر پڑی تو کبھی وہ پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے نظر آئے تو کبھی حکومت کی جانب سے ٹیکس معافی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پنجاب پولیس کی ناقص کارکردگی پر لکھا۔

نیازی سائیں۔ اگر شوکت خانم ہسپتال کا سربراہ وزیراعظم پاکستان ہو تو پھر بھی آپ کے خیال میں انکوائری شوکت خانم سے کرانی چائیے ؟ اگر وزیراعظم کو پرواہ نہیں کون تھانوں میں مار مار کر قتل کر دیا جائے تو اپ کا خیال ہے شوکت خانم پہاڑ الٹا دے گی؟ بحرحال اپ کا شکریہ کہ اپ نے اواز اٹھائی۔

یہی ائی جی پنجاب کیپٹن عارف نواز جب ریٹائرڈ ہوں گے تو جیسے مشتاق سکھیرا کو ماڈل ٹاون قتل عام پرکور اپ کرنے پر شریفوں نے محتسب ٹیکس کی بڑی پوسٹ سے نوازا تھا اس طرح انہیں بھی ساہیوال قتل عام اور صلاح الدین جیسے مظلوموں کے پولیس ہاتھوں قتل پر کور اپ پر انعام و اکرام سے نوازا جائے گا

حکومت کی جانب سے ٹیکس معاف کرنے پر انہوں نے لکھا۔اور اگر بڑے کاروباریوں نے عوام سے GIDC وصول ہی نہیں کیا تھا اور یہ 452 ارب کی رقم فرضی کہانی تھی تو پھر وہ بزنس مین پاگل ہیں کہ حکومت کو 220ارب دینے پر تیار ہوگئے ہیں؟ بھائی انہوں نے 452ارب عوام سے لیے لیکن حکومت کو دینے بجائے اسٹے لے لیے تھے۔عوام سے لیتے رہے حکومت کو نہیں دیے

حکومت پر شدید تنقید کی وجہ سے رؤف کلاسرا کو کبھی کبھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ وزیراعظم پر ٹیکس معافی پر سوال اٹھائے تو ایک ٹویٹر صارف کو اچھے نہ لگے۔ ٹویٹر صارف نے لکھا کہ یہ آپ کو کام نہیں اپنی پی آر بڑھانے کیلئے آپ یہ سب کر رہے ہیں۔

x

Check Also

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کب؟

بٹ کوائن، ایتھریم سمیت بڑی کرپٹو کرنسیز کی قیمتیں گزشتہ چند ہفتے سے اتار چڑھاؤ ...

%d bloggers like this: