ٹویٹر پر حکومت مخالف مہم اچانک تیز

تحریک انصاف کی مقبولیت اور حکومت بننے میں سوشل میڈیا کا اہم کردار تھا لیکن اچانک یہی میڈیا حکومت کے خلاف جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

ٹویٹر پر دس ٹاپ ٹرینڈز میں سے سات تحریک انصاف کی مرکز اور پنجاب میں حکومتوں کے خلاف اور ایک کلفٹن کراچی میں صفاگی کی ناقص صورتحال پر ہے، اس ٹرینڈ میں بھی کچھ لوگ وفاقی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا نومبر دسمبر میں تبدیلی آنے والی ہے؟

اس وقت تک نواز ریجکٹ این آر او ٹاپ ٹرینڈ ہے۔اس میں اخبارات کے تراشے اور عمران خان کی تقاریر شیئر ہو رہی ہیں۔

ایک صارف نے نواز شریف کا گرفتاری دینے سے پہلے کا بیان بھی شیئر کیا ہے۔

ذیشان نامی ایک نوجوان نے نوازشریف کی ایئرپورٹ سے گرفتاری کی ویڈیو بھی شیئر کر دی۔

اس کے بعد سب سے زیادہ ٹویٹس کشمیر ول ناٹ سرینڈر اور کشمیر کیوں بیچا کے ہیش ٹیگ پر ہو رہے ہیں۔

تین ٹاپ ٹرینڈز پنجاب حکومت پر تنقید میں ہیں جن میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے اور پنجاب پولیس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پنجاب پولیس کی حراست میں ملزموں کی مسلسل ہلاکتوں پر بزدارہٹاوپنجاب_بچاو ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرہا ہے۔

تحریک انصاف کے اپنے ووٹر اور حمایتی بھی

#TimeToReformPolice اور #Buzdar

کا ہیش ٹیگ شیئر کر رہے ہیں۔

جی آئی ڈی سی کے دوسو ارب روپے معاف کرنے کا ہنگامہ بھی تھما نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 200ارب کی کہانی

صحافی رؤف کلاسرا بھی طنز کرنے والوں میں شامل ہوئے ہیں تو جہانگیر ترین صفائیاں اور تردیدیں جاری کر رہے ہیں۔

اب تحریک انصاف کے حمایتی بھی میدان میں کودے ہیں اور رقوم معاف کرنے کی ’حقیقی‘ وجوہات بتا رہے ہیں۔ ساتھ ہی صحافیوں کو کم علمی کا طعنہ بھی دیا جا رہا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: