ٹویٹر پر ''نیازی کشمیر کیوں بیچا'' ٹرینڈ کیوں کر رہا ہے

ٹویٹر پر ”نیازی کشمیر کیوں بیچا” ٹرینڈ کیوں کر رہا ہے

وزیراعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غیر واضح حکمت عملی پر پاکستانی ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ اس لیے شہریوں نے اس بار پھر سہارالیا ٹویٹر کیا جس پر وہ اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔

شہری ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ عمران خان نے کشمیر کو کیوں بیچا۔ اس /لیے وہ #نیازی کشمیر کیوں بیچا کا ہیش ٹیگ استعمال کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ کشمیر کو تو وزیراعظم نے بیچ دیا ہے اب ایٹمی اثاثوں اور باقی پاکستان کی فکر کرو

عاطف رؤف نامی صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا۔ کہا کیوں سودا کیا۔ پاکستان کی شہ رگ کا۔ کشمیریوں کی امنگوں کا، انکی قربانیوں کا، انکے شہدا کا؟ صرف چند ڈالر کی بھیک کے لیے تم سب کچھ بھارت کی جھولی میں ڈال آئے؟ #نیازی‌کشمیر‌کیوں‌بیچا

ماریہ چودھری کا کہنا ہے ہم مکمل لیٹ چکے ہیں ان کے سامنے ۔بس ہماری گردن پر پاوں رکھو اور گلا گھونٹتے ہوئے آگے بڑھ جاو

پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے ویزہ فری انٹری کا مطالبہ بھی مان لیا ۔ جب بنا ویزے کے مودی سرکار ہماری فضاوں میں جھولے لے سکتی ہے تو یہ معمولی بات ہے

آغا شہروز خان نے لکھا۔ ستر سال سے ایک بیانیہ دیا گیا اس قوم کو ۔ کتنے ہی شہید ہوئے ۔ کتنے گھر جلے ۔ کتنی عزتیں لٹیں ۔ سب کچھ بیچ ڈالا ۔ خون بیچ ڈالا ۔ عزت بیچ ڈالی ۔ غیرت بیچ ڈالی ۔

ان تمام ٹویٹر اکاؤنٹس اور صارفین کے ٹویٹس سے تو یہ لکتا ہے یہ ہیش ٹیگ مسلم لیگ ن یا پھر مریم نواز کا میڈیا سیل استعمال کر رہا ہے ۔

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: