وسیم اکرم کی اہلیہ نے سی ویو کو شہریوں کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کیوں کیا؟

وسیم اکرم کی اہلیہ کا سی ویو کو بند کرنے کا مطالبہ کیوں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم  نے کراچی کے ساحل سمندر سی ویو کو عوام کے لیے خطرناک اور غیر محفوظ قرار دہتے ہوئے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سی ویو پر بڑی تعداد میں استعمال شدہ سرنجیں اور اسپتال کا فضلہ بکھرا پڑا ہے۔

پوسٹ شیئر کرکے شنیرا اکرم نے سب کو آگاہ کیا کہ ساحل کلفٹن پر یہ فضلہ خطرناک حدیں پار کرچکا ہے لہٰذا اسے فوری طور پر بند کردیا جائے۔

شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ سی ویو  ساحل پر مت جائیں اسے صاف کرنے کی کوشش کریں، یہ انتہائی خطرناک فضلہ ہے اس علاقے پر پابندی عائد کی جائے اور اسے انتظامیہ سے صاف کرایا جائے۔

شنیرا اکرم نے مزید لکھا کہ ضرورت ہے کہ فوری طور پر سب کو بتادیا جائے کہ ساحل سمند غیر محفوظ ہے۔

شنیرا اکرم نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے اسپتال میں جن چیزوں سے خوف آتا ہے وہ سب ہمارے ساحل سمندر پر دھوئی جاتی ہیں، اسے روکنا ہوگا۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا میں طویل عرصے سے خاموش تھی تاہم اب ضروری ہے کہ اس مسئلے کو ہر ٹی وی چینل پر اٹھایا جائے کیونکہ کراچی کلفٹن بیچ سب کے لیے غیرمحفوظ ہوچکا ہے۔

شنیرا اکرم کی ایک ٹوئٹ پر شفقت حسین نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ خطرناک آپ کے لیے ہوگا لیکن ہم پاکستانی قوم ہیں ہم پیدا ہی غیر قدرتی موت مرنے کے لیے ہوئے ہیں۔

ایسے میں شنیرا اکرم نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کس ذہنیت کے مالک ہیں؟ کبھی نہ بھولیں آپ کی زندگی اتنی ہی اہم ہے جتنی اس دنیا پر کسی اور کی ہے۔


x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: