فیڈر کا استعمال بچوں کے دانتوں کے لیے نقصان دہ

فیڈر کا استعمال بچوں کے دانتوں کے لیے نقصان دہ

جرمن ماہرین صحت نے شیرخوار بچوں میں فیڈر کا استعمال دانتوں کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ’ اے پی پی‘ کے مطابق  جرمن سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیر خوارگی کے دوران فیڈر استعمال کرنے والے بچوں کو بڑے ہو کر مسوڑوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خاندانی امور پر معلومات شائع کرنے والے جریدے کے مطابق بچوں کو تواتر سے فیڈر کے ساتھ دودھ پلانے میں احتیاط کرنا چاہیے کیونکہ اس کے نتیجے میں بچوں کے دانت متاثر ہوسکتے ہیں چاہے فیڈر میں بچوں کو دودھ میں چینی ملا کر استعمال کیا جائے یا نہیں۔

سائنسی جریدے کے مطابق بچوں میں فیڈر کا استعمال بیکٹیریا، جراثیم اور دیگر ایسے عوارض پیدا کرتا ہے جو دانت کمزور کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ 

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: