مقبوضہ کشمیر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے پوسٹر آویزاں

مقبوضہ کشمیر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے پوسٹر آویزاں

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر میجرل جنرل آصف غفور کی تصاویر کے ساتھ جذبہ آزادی سے بھرپور نعروں والے پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصاویر کے پوسٹرز اور ہینڈ بلز مقبوضہ وادی میں آویزاں کیے گئے ہیں۔

پوسٹرز پر ’’پاکستان آخری گولی اور آخری سپاہی تک کشمیر کی لڑائی جاری رکھے گا‘‘ کی تحریر درج ہے۔

حریت کارکنوں نے پوسٹرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے اس عزم کو دوبارہ دہرایا ہے کہ وادی کشمیر بھارتی فوج کے زیر تسلط نہیں رہ سکتی۔

کشمیر کے لوگ مل کر بھارت کو جنت نظیر وادی سے نکال دیں گے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 29 ویں روز بھی کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں، کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ کٹا ہوا ہے۔

مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاؤن سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے،لیکن کرفیو اور پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کی مزاحمت میں کمی نہ آئی۔

قابض انتظامیہ نے ساڑھے چار ہزار سے زائد زیر حراست کشمیریوں پر کالا قانون ’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ لاگو کر دیا۔

دوسری جانب بھارتی اداروں کی جانب سے 35ہزار سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی چھان بین کی جارہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ اگست کے دوران قابض بھارتی فوج نے بچے اور خاتون سمیت 16 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فوج کے ہاتھوں تین سو سڑسٹھ کشمیری زخمی بھی ہوئے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: