ہندو دین، تشدد کی اجازت نہیں دیتا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ بی جے پی بھارت میں اس نظریئے پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان بنا تھا۔

لاہور میں عالمی سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائداعظم متحد ہندوستان کے حامی تھے۔ ہندوتوا کے نظریات کی وجہ سے ہی انہوں نے دوقومی نظریئے کو اپنایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آر ایس ایس کے نظریئے پر چل رہا ہے۔ گوشت کھانے پر مسلمانوں، عیسائیوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

یہ سلسلہ رکے گا نہیں سکھ مذہب تک بھی جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دین تشدد کی اجازت نہیں دیتا۔ ہندو بھی پرتشدد دین نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور آپ کا مدینہ اور ننکانہ مکہ ہے۔ اس لیے بطور مسلمان سوچ بھی نہیں سکتے کوئی ہمیں مکہ اور مدینہ سے دور رکھے۔ کرتاپور راہداری پر شکریہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔

دین اسلام تو ہے ہی سلامتی کا مذہب۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جرمن کسی دوسری قوم کو برداشت نہیں کرتے تھے۔

اب بھارت میں بھی آر ایس ایس والے کسی کو برداشت نہیں کرتے۔ اگر کوئی تنقید کرے تو اس کو غدار قرار دے دیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کوئی بھی برداشت نہیں کرسکتا۔ ایک ماہ اسی لاکھ لوگوں کو بند کرنا کوئی برداشت نہیں کرسکتا۔

صرف مسلمان نہیں ان کی جگہ اگر سکھ یا کوئی اور بھی مذہب کے لوگ ہوتے تو بھی میں آواز بلند کرتا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: