دنیا ٹوڈے۔ dunyatoday آدھا پاو کا ایٹم بم بھی ہے، انڈیا کے 22 ٹکڑے کر سکتے ہیں، شیخ رشید

آدھا پاو کا ایٹم بم بھی ہے، انڈیا کے 22 ٹکڑے کر سکتے ہیں، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا کہ آدھا پاو کاایٹم بم بھی ہے،انڈیا کے 22ٹکڑے کر سکتے ہیں،5اگست کے بعد کنٹرول لائن اور معاہدوں کی حیثیت ختم ،جنگ شروع ہو چکی، مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں،بابا گورو نانک کی تعلیمات امن کا درس دیتی ہیں اور ہم بھی امن پر عمل پیرا ہیں جبکہ بھارت کی پالیسی پر تشدد اور جارحانہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نےننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کی نئی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مودی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہو گی منہ توڑ جواب دیں گے جو لوگ سمجھتے ہیں جنگ شروع نہیں ہوئی وہ غلط سمجھتے ہیں کیونکہ جنگ شروع ہو چکی ہے، انہوں نے کہا مودی کا فاشزم کا فلسفہ ہٹلر اور موسولینی کے فلسفہ سے مطابقت رکھتا ہے جو انہی کی طرح مودی کے لیے بھی تباہی کا باعث ثابت ہوگا۔

x

Check Also

میڈیکل بورڈ نواز شریف کے پلیٹیلیٹس میں کمی کی وجوہات جاننے میں تاحال ناکام

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای ...

%d bloggers like this: