محبت کی تلاش کرنیوالے نوجوانوں کیلئے Love Train۔دنیا ٹوڈے

محبت کی تلاش کرنیوالے نوجوانوں کیلئے Love Train

بیجنگ(دنیا ٹوڈے) اس وقت چین میں 20 کروڑ سے زائد نوجوان کنوارے یا تنہا ہیں اور انہیں ساتھی کی تلاش کیلئے مختلف ذرائع کی ضرورت ہوتی ہے، اسی مشکل یا مسئلے کا حل رات میں چلنے والی ʼ لو ٹرین کی شکل میں ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے۔چینی صوبوں سیچوان اور چونگ چنگ کے درمیان وائے 999نامی ٹرین جیسے محبت کی تلاش کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسی مقصد کے لیے چلائی گئی ہے تاکہ نوجوان ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوسکیں۔چینی اخبارکی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کا آغاز 3 سال قبل ہوا تھا اور اب تک 3 بار اسے چلایا جاچکا ہے جس میں ہزاروں تنہا افراد نے سفر کیا۔ٹرین کے سفر کے دوران مختلف تفریحی سرگرمیاں بھی رکھ گئی تھیں تاکہ مسافر ایک دوسرے سے زیادہ بہتر طریقے سے واقف ہوسکیں اور ان کے درمیان کیمسٹری بن سکے۔ٹرین میں سفر کرنے والے ایک مسافر ہوانگ سونگ کے مطابق ʼ تفریحی سرگرمیاں جوڑے بنانے سے زیادہ تخلیقی تھیں، یہ ٹرین ایک پل کی طرح ہے جو مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اکٹھا کرتی ہے۔ لو ٹرین اس مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت

ہورہی ہے، اس کے 2 روزہ سفر کے دوران سیکڑوں افراد ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں اور 10 جوڑوں نے تو شادی بھی کرلی ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: