کرپشن میں 59درجے کمی،پاکستان 175سے116نمبر پر آگیا

کرپشن میں 59درجے کمی،پاکستان 175سے116نمبر پر آگیا

قومی احتساب بیورو نے پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے، تمام سارک ممالک میں نیب ایک رول ماڈل ادارہ ہے، نیب کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان بدعنوانی کے تاثر کے حوالے سے اعشاریے سی پی آئی میں 175سے 116ویں نمبر پر آ گیا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس کا سی پی آئی نیچے آنے کا رجحان ہے، نیب کی کارکردگی کو بھارت سمیت سارک ممالک کی جانب سے سراہا گیا ہے، نیب کی کاوشوں کی وجہ سے سارک اینٹی کرپشن فورم کا نیب متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوا ہے جو کہ پاکستان کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے،نیب نے بدعنوانی خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ، سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین منتخب ہونا بڑی کامیابی ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق نیب شفافیت، پیشہ واریت پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو 100 فیصد کرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم ہے،نیب کی کوششوں سے پاکستان کے بارے میں کرپشن کے حوالے سے تاثر میں بہتری آئی ہے اور اس حوالے سے درجہ بندی میں پاکستان 175 ممالک میں سے 116 ویں نمبر پر ہے،نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ملک بھر میں کردار سازی کی 55 ہزار سے زائد انجمنیں قائم کی ہیں، نیب کی کارکردگی ملک کے کسی بھی انسداد بدعنوانی کے ادارے کے مقابلے میں شاندار ہے، نیب کی 2018ء سے 2019ء کے اس عرصہ کے مقابلہ میں شکایات انکوائریوں اور انوسٹی گیشن کی تعداد دوگنا ہے جو کہ نیب کی احتساب سب کیلئے بلاامتیاز پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: