سڑک کی رگڑ سے بجلی بنانے والے ٹائر

سڑک کی رگڑ سے بجلی بنانے والے ٹائر

اس ترقی یافتہ دور میں سائنس دان حیران کن چیزیں تیار کر رہے ہیں اور گزشتہ دنوں ایک جاپانی کمپنی نے ایسے ٹائر تیار کیے ہیں جو سڑک کی رگڑ سے بجلی پیدا کریں گے۔

ماہرین کے مطابق ٹائر میں ایک چھوٹا سا آلہ نصب کیا گیا ہے جو بجلی کو جمع کرتا رہتا ہے، بجلی بنانے والے جنریٹر میں ربڑ کی دو تہیں لگائی گئی ہیں جس کے اندر الیکٹروڈ لگے ہیں جن میں منفی اور مثبت چارج والی پرتیں موجود ہیں۔

جیسے ہی ٹائر سڑک سے رگڑتے ہوئے چلتے ہیں تو وہ ایک قسم کی برقی قوت پیدا کرتا ہے جسےالیکٹرو اسٹیٹک سٹی کہا جاتا ہے۔ اس طرح ٹائر رگڑ کی قوت سے بجلی پیدا کرتا ہے۔ 

اگرچہ اس سے بننے والی بجلی کی مقدار معمولی ہوتی ہے لیکن اس سے کئی چھوٹے آلات کو با آسانی چلایا جاسکتا ہے۔ ان گاڑیوں میں ریڈیو، ڈیش بورڈ کی روشنیاں اور دیگر سینسر بھی ہو سکتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ٹائروں سے بجلی پیدا کرنے پر کام ہوتا رہا ہے۔

کمپنی نے فی الحال اس منصوبے کی کوئی تفصیل نہیں دی ہے اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ مارکیٹ میں اس کو کب تک پیش کیا جا ئے گا لیکن ابتداء میں ٹائر سے بننے والی بجلی سے اس کے پریشر ناپنے والے سینسر چلانے کا تجربہ کیا جا ئے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بعدازاں پورے نظام کو مزید بہتر بنا کر دیگر آلات کے لیے بھی بجلی کی فراہمی ممکن ہو جائے گی۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: