شین وارن کا گرل فرینڈ، 2 طوائفوں کےساتھ غل غپاڑہ

آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر نئے تنازعے کا شکار ہوگئے ہیں۔ اپنے گھر پر گرل فرینڈ اور دو طوائفوں کے ساتھ غل غپاڑہ اور شورشرابہ کرنے پر ان کے پڑوسیوں نے شکایت کر دی۔

انچاس سال کے لیجنڈری سپن باؤلر نے لندن میں اپنے ستائیس لاکھ پاؤنڈ کے گھر کی کھڑکیاں کھولی ہوئی تھیں اور ان کی لڑکیوں کے ساتھ آوازیں اتنی بلند تھیں کہ پڑوسیوں کو بھی سنائی دے رہی تھیں۔

شین وارن کی مبینہ گرل فرینڈ

شین وارن کی گرل فرینڈ کا نام ابھی کسی کو پتہ نہیں لیکن طوائفوں کی عمریں انیس اور ستائیس سال بتائی گئی ہیں اور ان کے نام ڈیوینا اور پوپی تھے۔ ڈیوینا پانچ فٹ دو انچ کی پاکٹ راکٹ اور پوپی مشرقی یورپین پارٹی گرل کہلاتی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوینا کا دو گھنٹے کا معاوضہ چار سو پاؤنڈ اور پوپی کا ڈھائی سو پاؤنڈ ہے۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق دو گھنٹے غل غپاڑہ کرنے کے بعد شین وارن کی مبینہ گرل فرینڈ دونوں لڑکیوں کے ساتھ جیگوار میں گھر سے نکلتی دکھائی دی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد شین وارن گالف کا سازو سامان اٹھائے گھر سے نکل دیئے۔

ان کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ شین وارن نے پوری پارٹی کر رکھی تھی اور انہیں ذرا بھی خیال نہیں تھا کہ کوئی کیا سن رہا ہے۔ ان کے گھر کی کھڑکیاں کھلی ہوئی تھی اور تمام آوازیں باہر آ رہی تھیں۔

شین وارن کا ’’لو آئی لینڈ‘‘ کی اداکارہ سے بھی تعلق رہا

یہ پلے بوائے کی طرز پر بدنام ہوتے کرکٹر کا نیا اسکینڈنل ہے۔ ایک ہفتہ پہلے ہی شین وارن کو ایک سفید فام لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اس سال کے آغاز میں انہوں نے میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی جب’’لو آئی لینڈ‘‘ میں حصہ لینے والی اکیس سالہ لیوئس ڈونلن کے انسٹاگرام پر رپلائی کیا۔ لیوئس ان کی بڑی بیٹی سے کہیں چھوٹی ہے۔

سال 2000ء میں انہیں آسٹریلوی کپتانی سے اس وقت محروم ہونا پڑا تھا جب انہوں نے برطانوی نرس کواپنی عریاں تصاویر بھیجی تھیں۔ اس وقت ان کی بیوی سیمون ان کے ساتھ تھیں۔

سیکس سکینڈلز سامنے آنے پر وارن کی اہلیہ انہیں چھوڑ کر چلے گئیں۔ طویل کوششوں کے بعد شین وارن نے سیمون کو منایا لیکن غلطی سے فحش میسج بھیج دیا جو کہ اصل میں کسی اور خاتون کو بھیجنا تھا۔ اس طرح ان کی ازدواجی زندگی کا خاتمہ ہوگیا۔

2006ء میں جب ان کی عمر چھتیس سال تھی اور وہ انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے تھے انہوں نے دو خواتین سے ملنے کا پلان بنایا۔ پچیس سال کی کورل اور اس کی ہم عمر دوست ایما کے ساتھ وقت گزارنے کی تصاویر میڈیا میں آگئیں۔ اس میں شین وارن نے پلے بوائے کا انڈرویئر پہن رکھا تھا۔

پچیس سالہ کورل کا ذکر شین وارن کی کتاب میں بھی ہے
کورل کی دوست ایما بھی ساتھ تھی

کورل اس وقت شادی شدہ تھی اور اس نے وارن کو ایس ایم ایس لکھا کہ اس وقت تمہیں میرے ساتھ ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ کورل نے ایما سے کسنگ کی تصویر بھی بھیجی۔

اپنی کتاب نو سپن میں شین وارن نے لکھا کہ اس وقت دونوں خواتین لندن میں تھیں اور وہ ساؤتھمپٹن میں تھے۔ انہوں نے واپس ٹیکسٹ کیا کہ وہ ایک گھنٹے میں پہنچ رہے ہیں۔

شین وارن بھی چار بوتلیں پی کر نکل کھڑے ہوئے

اس کے بعد تین بوتل الکحل پی پر وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے کورل کے گھر پہنچ۔ شین وارن کا کہنا ہے کہ جب وہ وہاں پہنچے تو دونوں خواتین اٹھ کھڑی ہوئیں، ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے وہ دونوں بوس و کنار بھی کر رہی تھیں۔

شین وارن نے اپنی یادداشت میں لکھا کہ دونوں لڑکیاں رقص، اسموکنگ اور ڈرنکنگ ساتھ ساتھ کر رہی تھیں۔ کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ بھی ان کی خواتین کے ساتھ شامل ہوگئے۔ بوس و کنار کے دوران اچانک کہیں سے بستر آگیا اور رات اسی طرح گزر گئی۔

مئی2016 میں وارن کو بیرن ایلڈلسٹن کے ساتھ دیکھا گیا

شین وارن رات ڈھائی بجے گھر سے نکلے۔ گاڑی میں سیدھے گراؤنڈ پہنچے۔ کچھ گھنٹے گاڑی میں ہی نیند پوری کی اور اگلے دن ہمپشائر کی طرف سے سات وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو مڈل سیکس کے خلاف فتح دلوائی۔

اسی رات نیوز آف دی ورلڈ نے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اخبار کے پاس شین وارن کی لڑکیوں سے ہم بستری کرتے ہوئے تصاویر ہیں لیکن کرکٹر نے گالیاں دے کر فون بند کر دیا۔

دونوں خواتین کا کہنا تھا کہ شین وارن بہت فٹ تھے اور وہ انہیں سو میں سے سو نمبر دیں گی۔ شین وارن سے طویل عرصے سے رابطہ تھا لیکن ان کے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے کبھی بات آگے نہیں بڑھائی۔

شین وارن کا خواتین سےلگاؤ ڈھکا چھپا نہیں

شین وارن نے اپنی کتاب میں لکھا کہ وہ کرمنل نہیں لیکن خواتین میں ان کی دلچسپی کی وجہ سے انہیں ہر مرتبہ بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔

شین وارن اور ان کی اہلیہ سیمون لڑائیوں کے بعد مختصر عرصہ اکٹھے ہوئے لیکن پھر دو ہزار سات میں یہ رشتہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا۔ دو ہزار گیارہ میں شین وارن نے لز ہرلے کے ساتھ ملاقاتیں شروع کی اور ان کی منگنی بھی ہوئی۔

وارن کا لز ہرلے سے تعلق دو سال رہا

اسی دوران شین وارن کی پورن سٹار گولی کنارڈ کے ساتھ تصاویر سنڈے مرمر میں چھپ گئیں جس کے بعد لزہرلے کے ساتھ ان کا رشتہ بھی ختم ہوگیا۔

اس کے کچھ ہی عرصے بعد لزہرلے نے ویلنٹائن ڈے پر ٹویٹ کیا کہ یاد رکھیں پیار رولر کوسٹر رائیڈ کی طرح ہوتا ہے، کبھی کبھی یہ بہت پرجوش ہوتا ہے لیکن کبھی آپ اس سے بے زار ہوتے ہیں اور باہر نکلنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد وارن اور ہرلے دو ہزار تیرہ تک اکٹھے رہے لیکن آخرکار رشتہ علیحدگی پر ہی ختم ہوا۔

اگلے ہی سال شین وارن نے سابق پلے بوائے ماڈل ایملی سکاٹ کے ساتھ وقت گزارنا شروع کیا۔ دونوں کا دعویٰ تھا کہ ان کی صرف دوستی ہے لیکن پھر فوٹوگرافرز نے وارن کی رات گئے ایملی کے گھر جانے کی تصاویر بنالیں۔

شین وارن اور ایملی سکارٹ

ایملی سے علیحدگی کے بعد شین وارن کو ایک رات سوفی مونک کے ساتھ دیکھا گیا۔ سوفی کا دعویٰ ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کا بوسہ لیا لیکن وارن اس کی تردید کرتے ہیں۔

خواتین سے مسلسل علیحدگیوں کے بعد کرکٹر سٹار کو حالیہ سالوں میں آن لائن ڈیٹنگ ایپ استعمال کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔ 2015ء میں سنگل مدر کم میک گارتھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹنڈر کے ذریعے انہوں نے شین وارن کے ساتھ ڈیٹ کی۔

2016ء میں چوبیس سالہ سیمون ٹون نے دعویٰ کیا کہ وہ ویب سائٹ پر شین وارن سے ملیں اور انہوں نے رات ایک ساتھ گزاری۔ ماڈل گرل کا کہنا ہے کہ شین وارن نے انہیں اپنی فحش تصاویر بھیجی اور کہا کہ وہ پرتشدد ہم بستری کرنا چاہتے ہیں۔

سیمون ٹون

سیمون ٹون نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ جب وارن سے ملیں تو فوراً ہی کرکٹر نے ایک طوائف کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے منتیں شروع کر دیں۔

اس کے کئی ماہ بعد شین وارن پاپارازی کیمرہ مین کے ہتھے چڑھ گئے جنہوں نے ان کی رات گئے امریکی ٹی وی اسٹار بیرن ایلڈلسٹن کے گھر جاتے تصاویر بنا لیں۔ وارن نے بیرن پر کیمرہ مین کو مخبری کا الزام لگایا جس کے جواب میں امریکی اداکارہ نے ان کے متنازعہ پیغامات میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے۔

گزشتہ سال لندن میں شین وارن کو سنہرے بالوں والی سفید فام لڑکی کے ساتھ متنازعہ حالت میں دیکھا گیا جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ قانون کی طالبہ ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: