ری لنکا کے تشارا پریرا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔
پاکستان سری لنکا ون ڈے میچز 27 ، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی ٹونٹی میچز 5،7،9، اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہیں تاہم سری لنکن آل راؤنڈر تشارا پریرا دورہ پاکستان کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کا اعلان متوقع ہے جس کے لیے بورڈ کرکٙٹرز سے رضامندی لینے میں مصروف ہے تاہم تشارا پریرا نے دورہ پاکستان کے بجاے کیربئین پریمئیر لیگ کو ترحیح دی۔
واضح رہے تشارا پریرا اس سے پہلے بھی پاکستان آنے کے حوالے سے پچکچاہٹ کا شکار تھے۔