امریکہ میں ایک بوڑھی خاتون تھک کر جب اپنی کار میں سوئی تو کار چور ان کی کار لے کر غائب ہوگئے اور انہیں احتیاط سے سڑک کنارے چھوڑ گئے۔
یہ واقعہ نیوجرسی میں پیش آیا ہے جہاں ایک 80 سالہ خاتون کار پارکنگ میں سو رہی تھی کہ بیدار ہونے پر ان کی گاڑی غائب تھی اورانہوں نے خود کو پارکنگ کے راستے پر پایا۔ یہ واقعہ نیوجرسی کے علاقے ہیملٹن میں پیش آیا ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون رات نو بجے اپنی کار میں سورہی تھیں کہ اچانک وہ صبح چار بجے بیدار ہوئیں اور ان کے چہرے پر کھرونچوں کے نشان تھے۔
خاتون نے خود کو پارکنگ کے راہ کے فرش پر پایا۔ اس کے بعد جب پولیس کو اطلاع دی گئی تو اس نے کار کی تلاش شروع کردی اور خاصی بھاگ دوڑ کے بعد ٹرینٹن کے علاقے سے ان کی کار برآمد ہوئی۔ اس واقعے کے بعد پولیس اس واقعے کے مجرموں کی تلاش میں ہے۔