حکومت کی جانب سے صنتکاروں اوربااثر افراد کو ٹیکس چھوٹ کی مد میں 200 ارب کا ریلیف دینے پر سوشل میڈیا پرشدید تنقید کی جا رہی ہے
ایک صارف شاہد خاکسار نے لکھا” یہ بھیک مانگتی حکومت ، خالی خزانوں کارونا رونے والی حکومت، عوام سے ٹیکس نچوڑنے اور ریلیف کا ہر دروازہ بند کرنے کے بعد ان اداروں کو عربوں روپے کا ریلیف تمہاری معصومیت پر صدقے جائیں
ٹویٹر صارف عمران شاہین نے ایک ویڈیو شیئر کرتےہوئے کچھ یوں لکھا کہ ،، مل مفت دل بے رحم۔ خزانہ خالی ہے، عوام ٹیکس چور ہیں، 11 کھرب کے حکومتی قرضے صرف ایک سال میں، غریب عوام پر ٹیکسوں کا ریکارڈ 70٪ مزید بوجھ، افراط زر، بیروزگاری کے شکار عوام کے ٹیکسوں پر 300 ارب روپے کی ڈکیتی. لاڈلے کے چہیتے صنعتکاروں کو قرض معاف.
مہر توقیر عباس نے لکھا کہ پاکستان کو برباد کرنے کے بعد پاکستانی عوام کے پیسے پر ڈاکا نہیں ڈالنے دے گے
عظیم احمد نامی صارف نے ایک تصویر شیئر کی اور کہا تبدیلی آ گئی ہے۔ مبارک ہو
2 comments
Pingback: Dunya Today
Pingback: Dunya Today