خواتین سے بحث بے فائدہ کیوں؟ سائنسدانوں نے پتہ چلالیا

گھر میں ہوں، بازار میں  یا دفتر میں خواتین سے بحث کبھی کوئی جیت نہیں پایا۔ جہاں پر بحث شروع ہوئی وہیں خواتین نے وہ باتیں بھی یاد دلا دیں جو آپ نے کبھی یاد رکھنے کا سوچا بھی نہیں ہوگا۔

اب محقیقن نے اس کی وجہ دریافت کرلی ہے اور ان کا کہنا ہے  کہ خواتین جزیات کو یاد رکھنے میں مردوں سے کہیں بہتر ہوتی  ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں یہ سامنے آیا ہے کہ ظاہری طور پر خواتین گفتگو کے انداز اور انتہائی جزیات اور کھوئی  ہوئی چیزوں کو یاد رکھنے میں مردوں سے کہیں آگے ہوتی ہیں کیونکہ وہ جگہ، وقت اور ان کی جڑی یادوں کو زیادہ اچھے طریقے سے ذہن نشین کرسکتی ہیں۔

اسی صلاحیت کی وجہ سے وہ آٹوبائیوگرافیکل واقعات کو زیادہ اچھے طریقے سے یاد رکھتی  ہیں جیسے کہ گزشتہ ہفتے  کیا ہوا تھا  اور آج صبح  بلی کو کھانہ دیا یا نہیں وغیرہ۔

انہیں یادداشتوں کی بنا پر خواتین کو پرانی گفتگو یاد رہتی ہے اور وہ بھولی ہوئی چیزیں کو جلد ڈھونڈ لیتی ہیں جیسے  ہر صبح وہ آپ کو موزے اور کار کی چابیاں  لا کر دیتی ہیں۔

اس تحقیق میں یہ بھی سامنے  آیا  ہے کہ خواتین کو چہرے یاد رکھنے اور ’’سنسری یادیں‘‘ جیسے خوشبو یاد رکھنے میں بھی کمال  حاصل  ہوتا ہے۔

خواتین کی ان صلاحیتوں پر نیند کی کمی، ڈپریشن اور عمر کے بڑھنے کا اثر بھی مردوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔

سویڈن کے کیرولنسکا انسٹی ٹیویٹ میں ہونے والی  تحقیق کی سربراہ مارٹن کہتی ہیں صنف نازک کو ’’ایپی سوڈک میموری‘‘ میں مردوں پر برتری حاصل  ہے لیکن اس کا  انحصار بھی اس بات پر ہے کہ کون سی چیز یاد رکھنی ہے۔

یہ نتائج 1973 سے 2013 تک کی گئی 617 مختلف ریسرچز سے اخذ کیے گیے ہیں جن میں باہ لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا۔

ریسرچرز یہ بھی  مانتے ہیں کہ یادداشتوں کی مختلف اقسام ہیں اور کئی  مرتبہ مرد اس معاملے میں خواتین کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔

مثال کے طور پر مرد حضرات خواتین سے بہتر بتا سکتے ہیں کہ پارکنگ میں ان کی گاڑی کہاں کھڑی ہوگی۔

محققین نے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ مردوں اور عورتوں کی یادداشت میں فرق بہت کم ہے لیکن انہیں امید ہے کہ اس طویل تحقیق سے صنف اور یادداشت پر کئی نئے سوالات آئیں گے اور تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: