ایپل کے پارٹس اب عام دکانوں سے ملیں گے

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے اسمارٹ فونز کے پارٹس ریپئرنگ کے لیے عام دکانوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایپل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کمپنی اپنے ٹوٹ پھوٹ کے شکار موبائل فونز سمیت دیگر قابل درست اشیاء کو اچھی شہرت کی عام ریپئرنگ شاپس کو فراہم کرے گی۔

ایپل کے مطابق اس پروگرام سے فونز کی ٹوٹی ہوئی اسکرینوں، خراب چارجنگ پورٹس اور دیگر خرابیوں کو درست کرنے کی صارفین کی لاتعداد شکایتوں کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

ایپل کا کہنا ہےکہ اس پروگرام کو دیگر ملکوں تک پھیلانے سے پہلے امریکا سے شروع کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت بہترین وارنٹی پر کام کرنے والی ریپئرنگ شاپس کو بنا وارنٹی والے پارٹس ریپئر کے لیے دیے جائیں گے جب کہ اس کے عوض انہیں وہی قیمت ادا کی جائے گی جو کمپنی کے منظور شدہ ڈیلرز کو دی جاتی ہے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: