بہو سے ناجائز تعلقات، سسر نے پوتے کرڈالے

نواب شاہ میں بہو سے ناجائز تعلقات کا بھانڈا پھوٹنے پر سسر نے اپنے دونوں پوتوں اور بہو کو قتل کر دیا۔

بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے مطابق ریلوے گوداموں کے قریب جھاڑیوں سے دو بچوں چندہ اور گلیو کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ بچوں کی ماں بھی زخمی حالت میں ملی جس کا گلا کٹا ہوا تھا اور اس کی حالت نازک ہے۔

بعد ازاں ایس ایس پی تنویر حسین تنیو نے بتایا کہ واقع کی جگہ سے کچھ فاصلے پر جھاڑیوں میں چھپے ایک شخص ویرو کو حراست میں لیا گیا جس نے دوران تفتیش اقرار کیا کہ اس کے اپنی بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور دونوں کو قابل اعتراض حالت میں بچوں نے دیکھ کر شور مچایا تو قریب رکھی چھری سے دونوں بچوں کے گلے کاٹ دیئے جس پر بچوں کی ماں نے مزاحمت کی تو اس کا بھی گلا کاٹ دیا۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: