German-US model and fashion influencer Jasmine Sanders, aka Golden Barbie poses as she arrives for the opening ceremony and the screening of the film "La Verite" (The Truth) presented in competition on August 28, 2019 during the 76th Venice Film Festival at Venice Lido. (Photo by Alberto PIZZOLI / AFP)

وینس فلم فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز

ویسے تو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز ’کانز‘ کو حاصل ہے لیکن ’وینس‘ کو دنیا کے قدیم ترین فلم فیسٹیول ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اٹلی کے شہر وینس میں ہونے والا یہ فلمی میلہ نہ صرف دنیا کا قدیم ترین فلم فیسٹیول ہے بلکہ یہ کانز اور برلن فیسٹیول کے بعد تیسرا بڑا فیسٹیول بھی مانا جاتا ہے۔

28 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہنے والے 76 ویں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے فلمی ستارے، ہدایت کار، گلوکار، موسیقار، ڈانسرز، پروڈیوسرز، فوٹوگرافرز اور فلمی ناقدین اٹلی پہنچ رہے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول میں 4 درجن سے زائد فلمیں دیکھی جائیں گی۔

ہنگری سے تعلق رکھنے والی ماڈل باربرا پالون فوٹوگرافرز کے سامنے تصاویر کے لیے پوز دیتے ہوئے


برطانوی گلوکارہ میل بی فیسٹیول کے پہلے روز ‘دی ٹروتھ’ نامی فلم کی نمائش کے لیے پہنچیں


جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل کینڈس سوینپول بھی اس فیسٹیول کا حصہ بنیں


سوئیڈش ماڈل ایلسا ہوسک نے اپنے منفرد انداز سے سب کو حیران کردیا


اطالوی اداکارہ اور فیسٹیول کی اسپانسر ایلسانڈرا میسٹرنرڈی بھی ایونٹ کے پہلے روز اپنے بوائے فرینڈ اداکار روس ماکول کے ہمراہ فیسٹیول میں شریک ہوئیں


امریکی ماڈل صوفیہ رچی نے ایونٹ کے پہلے روز اپنے انداز سے سب کا دل جیت لیا


اطالوی اداکار ٹونی سرویلو اور ان کی اہلیہ اداکارہ مینولا لامنا بھی فیسٹیول کے پہلے روز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے


امریکی فیشن ماڈل زارا نے بھی ریڈ کارپٹ پر تصاویر کے لیے پوز دیا


ایلسانڈرا میسٹرنرڈی نے اس موقع پر نہایت خوبصورت گاؤن زیب تن کررکھا تھا


امریکی ماڈل جاسمین سینڈرز، جنہیں گولڈن باربی بھی کہا جاتا ہے، اس ایونٹ میں نہایت خوبصورت انداز میں نظر آئیں


سربیا سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار ایمر کستوریک بھی اس فیسٹیول کا حصہ بنے

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: