شاہین شاہ آفریدی ڈینگی کا شکار، سیزن کیمپ سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے جبکہ اوپننگ بلے باز فخر زمان بھی فی الحال اس کیمپ میں شرکت نہیں کرسکے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا پری سیزن کیمپ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پری سیزن کیمپ سے باہر ہوگئے۔

فاسٹ باؤلر ڈینگی بخار کا شکار ہیں، جس کے باعث وہ اس کیمپ میں شرکت نہیں کرسکتے۔

پی سی بی کے مطابق ڈینگی بخار کی تشخیص کے بعد فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی مقامی ہسپتال زیر علاج ہیں۔

ادھر قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخرزمان بھی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث وہ فی الحال کیمپ میں پریکٹس کا آغاز نہیں کرسکے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق گزشتہ روز فخرزمان کے دائیں گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا تھا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری پینل فخرزمان کی انجری کا جائزہ لے گا۔

جس کے بعد اس پینل کی سفارشات کی روشنی میں ہی فخرزمان کی کیمپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

x

Check Also

بنگلہ دیش سے سیریز: سرفراز اور حارث رؤف کی ٹیم میں شمولیت متوقع

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں متعدد تبدیلیوں ...

%d bloggers like this: