کچھ ایسے آوارہ کتے ایسے ہوتے ہیں جن کو پتھر لگے تو۔۔۔ فواد چودھری پھر گرم

کچھ ایسے آوارہ کتے ایسے ہوتے ہیں جن کو پتھر لگے تو۔۔۔ فواد نے کس اینکر کے بارے میں کہا؟

(دنیا ٹوڈے)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری نے ایک بار پھربول نیوز کے اینکر سمیع ابراہیم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کچھ  ایسے آوارہ کتے ایسے ہوتے ہیں جن کو پتھر لگے تو ٹاؤں ٹاؤں کتنی دیر چلتا رہتا ہے آخر انھیں کچلہ دینا پڑتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے #PonnyTail پر ٹیگ بھی کردیا

فواد چودھری کے ٹویٹ پر سمیع ابراہیم بھی کہاں چپ رہنے والے تھے انہوں نے بھی جوابی ٹویٹ کیا اور بولے  معاملہ عدالت میں لے جا ڄکا ھوں۔۔پاکستانی عوام کو ضرور انصاف ملے گا۔۔لیکن میرا سوال عمران خان صاحب کے لیے ھے کہ کیا ان پر اخلاقی زمہ داری نہیں آتی کہ وہ اپنی صفوں میں سے ایسے کردار والے لوگوں کو نکالیں۔۔قدم بڑھاؤ عمران خان قوم تمہارے ساتھ ھے۔۔

فواد چودھری کے اس غیر اخلاقی ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین نے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ خاتون صارف شاہجان ملک نے لکھا، آپ ذرا اس پاکستان کے وفاقی وزیر کی تحریرکے الفاظ دیکھیں

اس سے پہلے بھی سمیع ابراہیم اور فواد چودھری نے جھڑپ بھی ہو چکی ہے۔ بلکہ فیصل آباد میں نائنٹی ٹو نیوز کے مالکان کی ایک شادی کی تقریب میں فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کو تھپڑ بھی مار دیا تھا۔ جس پر وہاں موجود صحافیوں نے معاملہ رفع دفع کرا دیا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: