پاکستانی گانے چرانے پر مہوش حیات بالی ووڈ پر پھٹ پڑیں

نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی گانے چرانے اوربھونڈے انداز میں ریمکس کرنے پر بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

چند روز قبل عالیہ بھٹ کی ایک میوزک ویڈیو ’’پراڈا‘‘ منظر عام پر آئی تھی، جو دراصل ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے’’کالے رنگ کا پراندا‘‘ اور پاکستانی پاپ بینڈ وائٹل سائنز کے 27 سال پرانے گانے’’گورے رنگ کا زمانہ‘‘ کی بھونڈی نقل تھی۔

سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور بھارتی بینڈ ’’دوربین‘‘ کو پاکستانی گانے چراکران کے بھونڈے ریمیکس بنانے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ اداکارہ مہوش حیات بھی پیچھے نہیں رہیں۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی پاکستانی گانے چرانے کی روایت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو بھارت پاکستان کو رسوا کرتا ہے اور دوسری طرف ہمارے ہی گانے ہماری اجازت کے بغیر چراتا ہے۔ بالی ووڈ کے نزدیک کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور رائلٹی کی ادائیگی کی کوئی اہمیت نہیں۔

مہوش حیات کی اس ٹوئٹ نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچادیا ہے اور بھارتی میڈیا اپنی صفائیاں پیش کرتے ہوئے اس حقیقت کو مہوش حیات کا الزام قرار دے رہا ہے۔

دوسری طرف مہوش حیات نے شاہ رخ خان کو بھی پاکستان مخالف فلم بنانے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آخر کار جو میں طویل عرصے سے کہتی آرہی ہوں وہ ثابت ہوگیا۔ ایک اور کمزور اور پاکستان مخالف پراجیکٹ۔ ہم کب جاگیں گے اور سمجھیں گے کہ بالی ووڈ کا ایجنڈا کیا ہے؟ مہوش حیات نے شاہ رخ خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن بنیں کوئی آپ کو محب وطن بننے سے نہیں روک رہا لیکن اپنی دیش بھگتی ثابت کرنے کے لیے پاکستان کو استعمال نہ کریں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بالی ووڈ نے بغیر اجازت پاکستانی گانے چرائے ہوں بلکہ بالی ووڈ میں برسوں سے پاکستانی گانے چرانے کی روایت جاری ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: