ایف بی آر کے نوٹس، ایک ماہ میں بینکوں سے 711 ارب روپے نکلوالیے گئے

فیڈرل بورڈآف ریونیو کے نوٹسز کے خوف سے کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس میں سے ایک ماہ کے دوران 711 ارب روپے نکلوا لیے گئے جب کہ سب سے زیادہ کمی کنسٹرکشن سیکٹر والوں کے ڈپازٹس میں دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس میں موجود رقم میں مجموعی طور پر 710 ارب 95 کروڑ 20 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈپازٹس کا مجموعی حجم 137 کھرب 47 ارب 35 کروڑ روپے رہ گیا۔

ایک ماہ میں بینکوں میں کنسٹریکشن سیکٹر والوں کے ڈپازٹس میں تقریبا 15 فیصد، مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ڈپازٹس میں 9.5 فیصد، اور کامرس اور ٹریڈ والوں کے ڈپازٹس میں 5 فیصد کمی دیکھی گئی۔

جولائی کے دوران کنسٹرکشن سیکٹر والوں کے ڈپازٹس میں سے 45 ارب روپے نکلوائے گئے اور ان کا حجم 260 ارب 69 کروڑ روپے رہ گیا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: