مقبول اینڈرائیڈ ایپ میں میل وئیر کی موجودگی کا انکشاف

گوگل نے اینڈرائیڈ فونز میں استعمال ہونے والی ایک مقبول ایپ کیم اسکینر کو پلے اسٹور سے نکال دیا ہے۔

یہ ایپ پی ڈی ایف دستاویزات اسکین کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اب میل وئیر پھیلا رہی تھی۔

2010 سے یہ ایپ موجود ہے اور اسے 10 کروڑ سے زائد بار ڈاﺅن لوڈ کیا جاچکا ہے اور حالیہ دنوں میں اینٹی وائرس کمپنی Kaspersky نے دریافت کیا تھا کہ اس پلیکشن نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں میل وئیر پھیلانا شروع کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے بعد گوگل نے پلے اسٹور سے کیم اسکینر کو نکال دیا ہے۔

اس ایپ میں مشتبہ کڈ ایک ایڈ لائبریری سے ذریعے دیا گیا ہے جو مختلف اشتہارات دکھانے کے ساتھ صارفین کو پیڈ سبسکرائپشن پر سائن اپ کردیتا ہے۔

اس میل وئیر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جو صارف کے سرور سے کنکٹ ہوکر ایڈیشنل کوڈ ڈاﺅن کرتا ہے جبکہ کیم اسکینر ایپ میں حالیہ اپ ڈیٹس کو بھی اس میل وئیر نے ریموو کردیا۔

گوگل پلے پر 18 لاکھ ریویوز اس ایپ پر موجود تھے جن میں سے بیشتر مثبت تھے مگر اینٹی وائرس کمپنی نے اس کے خلاف تحقیقات اس وقت شروع کی جب منفی ریویوز کی تعداد بڑھنے لگی۔

اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مقبول اور طویل عرصے سے موجود ایپس بھی میل وئیر کے حملوں سے محفوظ نہیں۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: