اسمتھ نے آرچر سے خوفزدہ ہونے کا تاثر رد کردیا

ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کے ہاتھوں زخمی ہو کر تیسرے ٹیسٹ سے محروم ہونے والے آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے چوتھے میچ میں کسی قسم کے خوف کا تاثر رد کردیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسمتھ کا کہنا تھا کہ ‘ہلکی پھلکی گفتگو ہوئی تھی جس میں انہیں برتری مل گئی تھی لیکن وہ حقیقت میں آوٹ نہیں کرپائے تھے’۔

اسمتھ کا کہنا تھا کہ ‘وکٹ پر انہوں نے میرے سر کو نشانہ بنایا جو لارڈز کے اتار چڑھاؤ تھے’۔

مایہ ناز بلے باز نے کہا کہ ‘درحقیقت وہ مجھے آؤٹ نہیں کرپائے، دیگر تمام باؤلرز کو میرے خلاف کامیابی ملی، میں نے ان کا سامنا کیا لیکن وہ سب مجھے کئی دفعہ آؤٹ کرچکے ہیں’۔

واضح رہے کہ اسمتھ نے ابتدائی دو میچوں کی 3 اننگز میں دو سنچریاں اور ایک اننگز میں 92 رنز بنائے تھے، تاہم دوسرے ٹیسٹ میں آرچر کی گیند لگنے سے وہ زخمی ہوکر تیسرے میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

انگلینڈ کی باؤلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر وہ باؤلنگ اوپر کررہے ہیں تو اس کا مطلب ہے وہ میری گردن تک نہیں پہنچ سکتے یا مجھے پیڈز یا اسٹمپس کے ذریعے نشانہ نہیں بناسکتے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘اگلے میچ میں کیا ہوگا مجھے نہیں پتہ لیکن ہم دیکھیں گے کیا ہوتا ہے’۔

خیال رہے ک آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں ایک، ایک میچ جیت کر ایشز سیریز کو برابر کرچکے ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: